اتنی مدت بعد ملے ہو
اتنی مدت بعد ملے ہو-
کن سوچوں میں گم پھرتے ہو-
اتنے خائف کیوں رہتے ہو-
ہر آہٹ سے ڈر جاتے ہو-
تیز ہوا نے مجھ سے پوچھا-
ریت پہ کیا لکھتے رہتے ہو-
کاش کوئی ہم سے بھی پوچھے-
رات گئے تک کیوں جاگے ہو-
میں دریا سے بھی ڈرتا ہوں-
تم دریا سے بھی گہرے ہو-
کون سی بات ہے تم میں ایسی-
اتنے اچھے کیوں لگتے ہو-
پیچھے مڑ کر کیوں دیکھا تھا-
پتھر بن کر کیا تکتے ہو-
جاؤ جیت کا جشن مناؤ-
میں جھوٹا ہوں تم سچے ہو-
اپنے شہر کے سب لوگوں سے-
میری خاطر کیوں الجھے ہو-
کہنے کو رہتے ہو دل میں-
پھر بھی کتنے دور کھڑے ہو-
رات ہمیں کچھ یاد نہیں تھا-
رات بہت ہی یاد آئے ہو-
ہم سے نہ پوچھو ہجر کے قصے-
اپنی کہو اب تم کیسے ہو-
محسنؔ,, تم بدنام بہت ہو-
جیسے ہو پھر بھی اچھے ہو-
اتنی مدت بعد ملے ہو-
کن سوچوں میں گم پھرتے ہو-
اتنے خائف کیوں رہتے ہو-
ہر آہٹ سے ڈر جاتے ہو-
تیز ہوا نے مجھ سے پوچھا-
ریت پہ کیا لکھتے رہتے ہو-
کاش کوئی ہم سے بھی پوچھے-
رات گئے تک کیوں جاگے ہو-
میں دریا سے بھی ڈرتا ہوں-
تم دریا سے بھی گہرے ہو-
کون سی بات ہے تم میں ایسی-
اتنے اچھے کیوں لگتے ہو-
پیچھے مڑ کر کیوں دیکھا تھا-
پتھر بن کر کیا تکتے ہو-
جاؤ جیت کا جشن مناؤ-
میں جھوٹا ہوں تم سچے ہو-
اپنے شہر کے سب لوگوں سے-
میری خاطر کیوں الجھے ہو-
کہنے کو رہتے ہو دل میں-
پھر بھی کتنے دور کھڑے ہو-
رات ہمیں کچھ یاد نہیں تھا-
رات بہت ہی یاد آئے ہو-
ہم سے نہ پوچھو ہجر کے قصے-
اپنی کہو اب تم کیسے ہو-
محسنؔ,, تم بدنام بہت ہو-
جیسے ہو پھر بھی اچھے ہو-


0 Comments